بنگلورو،27؍ستمبر (ایس او نیوز) بنگلور وڈیولپمنٹ اتھارٹی(بی ڈی اے) کی تقریباً80کروڑ ما لیت کی جائیداد پر سے غیر قانونی قبضہ ہٹانے کی کارروائی کی با رسوخ افراد کے دباؤ سے اچانک روک دی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق شہر کے بھوپ سندرا کے سروے نمبر17میں ایک ایکٹر جگہ پر آرایم وی سکینڈ اسٹیج لے آؤٹ کی تعمیر کے لئے1982میں بی ڈی اے نے قبضہ کیا تھا۔ا س سلسلہ میں ز مین مالکان نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ عدالت کا فیصلہ بی ڈی اے کے حق میں آیا جس کے تحت بی ڈی اے کے ایگزی کیٹیو جی کمار پو لیس حفاظت کے ساتھ اس جگہ پر تعمیر کامپونڈ اور پاولٹری فارم منہدم کرنے آگے بڑھے۔ بتا یا جا تا ہے کہ اس دوران مالکان نے اپنے اثر ورسوخ کا استعمال کر تے ہو ئے افسروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن افسروں نے بتا یا کہ عدالتی احکامات کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے،لیکن انہوں نے حکومت کے اعلیٰ سطح پر اثر کا استعمال کر تے ہو ئے بی ڈی اے افسروں کو بذ ریعہ فون مطلع کر کے قبضہ ہٹانے کی کارروائی پر روک لگا دی۔وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی اور بی ڈی اے چیرمین ایس آر وشواناتھ نے ز مین مافیا کے قبضہ میں موجود بی ڈی اے کی ہزاروں ایکٹر ز مین واپس دلانے کا عزم کیا ہے۔لیکن با رسوخ افراد نے اپنا دباؤ ڈال کر بی ڈی اے کی تقریباً80کروڑ ما لیت کی جائیداد کو واپس دلانے سے روک دیا۔ بتا یا جا تا ہے کہ بی ڈی اے افسروں نے انہدامی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا اور با رسوخ افراد سے فون آنے کے باوجود کارروائی جاری رکھی جس کے بعد اعلی سطح پر دباؤ ڈالا گیا لیکن اس وقت تک افسروں نے90فیصد کارروائی مکمل کر لی تھی۔